ممبئی، 20جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کھادی دیہی صنعت ڈائری اور کیلنڈر پر مہاتما گاندھی کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کا فوٹو چھاپے جانے سے ناراض کھادی ملازمین نے 26جنوری کو بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کھادی دیہی صنعت کی ڈائری اور کیلنڈر پر اس سال پر وزیر اعظم نریندر مودی کا فوٹو شائع کرنے کی مخالفت میں کھادی دیہی صنعت کے کارکنوں نے 12جنوری کو تحریک کی تھی۔ان تمام ملازمین کو تحریک کرنے کے بعد وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک نہیں بلکہ ظہرانے کے وقت غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔اس لیے انہیں جاری کیا گیا وجہ بتاؤ نوٹس غلط ہے،اگرچہ اس نوٹس سے ملازمین کا غصہ بھڑک گیا ہے اور تمام نے 26جنوری کو بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔